58

پی ٹی آئی نے راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی: وزیر داخلہ

Spread the love

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے وزیر آباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا.ہماری اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے. پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے.امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی.اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں