56

شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا…

Spread the love

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے جب کہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گےآرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں