83

پی ٹی آئی کا جلسہ:پولیس نے فیض آباد کے قریب اسٹیج روک دیا،اسٹیج رحمان آباد منتقل

Spread the love

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کروادیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مرکزی اسٹیج مری روڈ رحمان آباد منتقل کرنے کا کام شروع کردیا۔پولیس نے اسٹیج کے کام میں مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے اور اسٹیج کی تیاری کا کام بند کروا دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا۔ اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسلم خان نے کہا کہ ایس ایچ او کے کنڈکٹ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں