49

بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانا والدکی ذمہ داری ہے:لاہور ہائیکورٹ

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانا والدکی ذمہ داری ہے اور ماں پر یہ خرچ ڈالنا قانون کے اصولوں کے خلاف ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے شہری ریاض کی اپنی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کے خلاف لڑکی کے والد کی اپیل خارج کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے کہا کہ بیٹی کی شادی تک والد اس کا سرپرست ہوتا ہے، بیٹی کی شادی سرپرست کے لیے نہ صرف جذباتی بلکہ اس کی جیب پربھی بھاری ہوتی ہے، بیٹی کی شادی کا خرچ ماں پرکیسے منتقل ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں