69

پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت،پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی…

Spread the love

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت دے دی تاہم پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پریڈگراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے.پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں.36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنےکی اجازت ہوگی۔اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں