56

پی ٹی آئی دھرنا:اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ…

Spread the love

پی ٹی آئی دھرنے کے معاملے پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کو اہم مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد،کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے.فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی.پولیس کےساتھ ایف سی اوررینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں