57

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے وزیر صحت سے اختلافات،ڈاکٹر نوشاد نے دفتر جانا چھوڑ دیا…

Spread the love

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپیٹل سے اختلافات پیدا ہو گئے۔وفاقی وزیر صحت سے اختلافات کے سبب ڈاکٹر نوشاد شیخ نے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے دفتر جانا چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایم سی میں مکمل اختیارات نہ ملنے پر ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہو گیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے.سندھ میں فیل بچوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد رہی جبکہ پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں