86

پاکستان کیخلاف سیریز میں انگلینڈ کے کم عمر ترین کرکٹر ریحان احمد کے ڈیبیو کا امکان…

Spread the love

پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے کم عمر ترین لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لیسٹر شائر کی جانب سے کھیلنے والے لیگ اسپنر ریحان احمد بھی انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں اور ان کی عمر اس وقت 18 سال اور 102 دن ہے. اگر انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے تو وہ برین کلوز کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنہوں نے 18 سال اور 149 دن میں 1949 میں انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں