57

وزارت داخلہ کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا،ریکارڈ عدالت میں پیش

Spread the love

وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کردی۔وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹوئٹس، ویڈیو پیغام اور کالز ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔وزارت داخلہ کے جواب میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے تحریری جواب میں غلط بیانی کی.عمران خان اورپی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلےہی ڈی چوک جانے کا منصوبہ تھا.25 مئی کی صبح پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا.فیصل جاوید اور شیریں مزاری نے بھی ڈی چوک جانےکے ٹویٹس کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں