49

امریکی ریاست ورجینیا کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے6 افراد ہلاک…

Spread the love

امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے.فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے چیسپیک شہر میں تھینکس گِونگ ڈے منانےکی چھٹی سے قبل پیش آیا۔پولیس نے واقعے میں6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی۔وال مارٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں اس المناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں