60

آرمی چیف کا الوداعی خطاب…

Spread the love

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا وہ بطور آرمی چیف آخری خطاب کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ 6 سال اس فوج کے سپہ سالار رہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا بنیادی کام ملک کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا ہے لیکن پاک فوج ہمیشہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنی قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے.ریکوڈک کا معاملہ ہو یا کارکے کا جرمانہ،فیٹف کے نقصان ہوں یا ملک کو وائٹ لسٹ سے ملانا یا فاٹا کا انضمام کرنا،بارڈر پر باڑ لگانا ہو یا قطر سے سستی گیس مہیا کرانایا دوست ملکوں سے قرض کا اجرا کرانا ہو،کووڈ کا مقابلہ یا ٹڈی دل کا خاتمہ،سیلاب کے دوران امدادی کارروائی ہو،فوج نے ہمیشہ اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے اور انشااللہ کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں