11

کرشمہ اور ابھیشیک نے اپنی منگنی کیوں توڑی تھی؟کئی سال بعد راز سے پردہ اُٹھ گیا…

Spread the love

بالی وڈ میں کئی رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں کچھ کی وجوہات سامنے آجاتی ہیں جب کہ متعدد کئی سالوں تک ایک راز کی طرح رہتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ماضی کی مقبول جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے ساتھ ہوا جن کے بارے میں 2000 کی دہائی میں یہ خبریں سرگرم تھیں کہ جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی خبر سامنے نہیں آئی تھی.نا ہی کرشمہ اور ابھیشیک نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔اب تقریباً 22 سال بعد اس راز سے پردہ اٹھا ہے جس میں معروف فلم ساز سُنیل درشن نے دونوں کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی وجہ بھی بتائی۔سنیل درشن نے 2002 میں فلم ہاں میں نے بھی پیار کیاپروڈیوس کی جس میں کرشمہ کپور، ابھیشیک بچن اور اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھائے.
فلم ساز نے بتایا ‘فلم ہاں میں نے بھی پیار کیا کی شوٹنگ کے وقت میں سیٹ پر ہوا کرتا تھا.مجھے ان دونوں کو دیکھ کر لگتا تھا کہ یہ اپنے ساتھ کیا کررہے ہیں کیونکہ دونوں سیٹ پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا جھگڑنا شروع کردیتے تھے اور پھر ان کی لڑائی کافی بڑی ہوجایا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں