51

شاہزیب قتل کیس:سندھ ہائیکورٹ کا شاہ رخ اور دیگر کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط…

Spread the love

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط لکھ دیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا خط سپرینٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں.سپریم کورٹ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ شاہزیب قتل کیس میں 3 ملزمان میں شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں