45

پنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دھرنے کا مقام بدلنے کی تجویز دیدی…

Spread the love

راولپنڈی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو دھرنے کا مقام بدلنے کی تجویز دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور پی ٹی آئی کی طرف سے مرکزی اسٹیج مری روڈ پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی انتظامیہ کی تجویز کے بعد پی ٹی آئی قائدین نے دھرنے کا مقام بدلنے کے لیے انتظامیہ سے وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے اور راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے جب کہ 26 نومبر کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں