68

انڈونیشیا میں5.6 شدت کا زلزلہ،56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی…

Spread the love

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 56 ہوگئی۔زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیاجس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجرتھااور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 56 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کو زلزلےکے آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں