55

فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کیلئے وزیر داخلہ کو درخواست دیدی ہے:عطا تارڑ

Spread the love

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو درخواست دیدی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اگر انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو بسم اللہ اس وقت وزیراعلیٰ کے ایوان میں ان کے بیٹے نے رئیل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے.آپ کو اور آپ کے بیٹے کو حرام کے مال کی لت پڑی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے.آپ نے اپنے وزراء کی تنخواہیں 12 لاکھ روپے کر دی ہیں. آپ سرکاری خزانے کو بھی لوٹ رہے ہیں اور قبضے بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں