72

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے زبردست فیچر پر کام شروع کردیا…

Spread the love

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے سکیورٹی سخت بنانے کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جو انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب اسکرین لاک کے فیچر پر کام شروع کر رہا ہے جسے آزمائش کے لیے جلد پیش کر دیا جائے گا۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنا ہوگا تاکہ ان کی اجازت اور مرضی کے بغیر کوئی بھی ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نا کر سکے.اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ اکاؤنٹ اسکرین پر کیسا دکھائی دے گا.اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں