47

پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے:شوکت ترین

Spread the love

سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتےکوئی نہ کوئی آکر ریسکیو کر لے گا لیکن اس کی قیمت ہوگی۔کراچی میں مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعویٰ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا لیکن ملک کو اضافی 18 ارب ڈالرز چاہئیں۔شوکت ترین کا کہنا تھا امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا.ڈالر 200 روپے لانے کا دعویٰ بھی پورا نہ ہوا.حکومت کو ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا جس سے مہنگائی اور بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں