60

سپریم کورٹ کا سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم…

Spread the love

سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا موکل رانا نوید عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے.سزا پوری ہونے کے باوجود رانا نوید کو رہا نہیں کیا جا رہا۔وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ عمر قید کی مدت 14 سال ہے.میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں