76

پاکستان میں سوشل میڈیا کی نسل میچ فکسر کہتی ہے:وسیم اکرم

Spread the love

پاکستان کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن اب بھی انہیں میچ فکسر سمجھتی ہے۔آسٹریلین ٹیلی ویژن پروگرام وائڈ ورلڈ آف اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں خود پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بارے میں بات کی۔سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ ان پر لگے الزامات نے ہی انہیں اپنی سوانح عمری،سلطان اے میموئرلکھنے کی طرف راغب کیا۔وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک کے عظیم ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کی یہ نسل مجھے میچ فکسر کہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں