42

پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا…

Spread the love

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل ہوجائے گا، سینئرموسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائےگا۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے، انشا اللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی.جب سمری آئے گی تو ساتھ میں ڈوزیئربھی آئے گا، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں