79

جھانوی کپور کا اپنے بنگلے کا ورچوئل ٹور،دلچسپ رازوں سے پردے اٹھا دیے…

Spread the love

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیاہےکہ ان کی والدہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی انہیں باتھ روم کا دروازہ لاک کرنے نہیں دیتی تھیں۔حال ہی میں جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو اپنے چنئی کے بنگلے کا ورچوئل ٹور کروایا جس میں اداکارہ نے مداحوں کو گھر کے مختلف حصوں کی سیر کروائی۔اسی دوران جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے کمرے میں باتھ روم تھا لیکن وہ اسے لاک نہیں کر سکتی تھیں کیوں کہ ان کی ماں کو ڈر تھا کہ وہ باتھ روم جاکر کہیں لڑکوں سے باتیں نہ کر لیں لہٰذا وہ اپنا باتھ روم لاک نہیں کر سکتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ماں کی وفات کے بعد اب سارے روم کی تزئین و آرائش ہو چکی ہے لیکن وہ اب تک باتھ روم کا دروازہ لاک نہیں کرتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں