98

بروس لی کی پراسرار موت کے راز کا ممکنہ جواب 5 دہائیوں بعد سامنے آگیا…

Spread the love

بروس لی کو فلمی دنیا کا عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ قرار دیا جاتا ہے جن کا انتقال 20 جولائی 1973 کو 32 سال کی عمر میں ہوا۔بروس لی کی اتنی کم عمری میں موت کی وجہ سے اسے پراسرار قرار دیاگیا اور متعدد عجیب تھیوریز سامنے آئیں۔
مگر اب ایک نئی تحقیق میں لٹل ڈریگن کی عرفیت سے مشہور بروس لی کی موت کی ممکنہ وجہ بتائی گئی ہے۔اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ بروس لی کی موت کی وجہ بہت زیادہ پانی پینا ہے۔ابھی اس تھیوری کی تصدیق تو نہیں ہوئی مگر اس مقصد کے لیے محققین نے بروس لی کی موت سے جڑے حقائق کا تجزیہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں