48

اہم تعیناتی پر اتفاق ہوچکا،رسمی اعلان باقی،مزید تاخیر مناسب نہیں:رانا ثنا اللہ

Spread the love

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اہم تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے.معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان باقی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہےاہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے.اس پراتفاق رائے ہوچکا ہےتعیناتی کا معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے. رسمی اعلان باقی ہے.مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا. وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتےہیں.بالآخرفیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے.وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں ایک دو دنوں میں پیپرپر آجائے گااس میں کوئی حرج نہیں.اسحاق ڈار کی مدد جہاں درکار تھی وہ حاصل کی گئی ہے.کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیصلے سے پہلے قیاس آرائی ہو.میری رائے میں تعیناتی پر اس سےزیادہ تاخیر شاید مناسب نہیں ہوگا.ایک دو دنوں میں یہ فیصلہ سامنے آجائےگا فیصلے سے مراد آرمی چیف کی تعیناتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں