57

وسیم اکرم کیلئے بڑا اعزاز،لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر…

Spread the love

سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ ایل پی ایل نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ سفیر مقرر کر دیا۔ایل پی ایل کا تیسرا ایڈیشن 6 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔وسیم اکرم نے ایل پی ایل کا سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے.ایل پی ایل سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں