52

تمام تھری اسٹار جنرلز برابر اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں:آصف زرداری

Spread the love

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے اور ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں