49

میانمار:قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان،سابق برطانوی سفیر اور امریکی سائنسدان بھی رہا…

Spread the love

میانمار میں عام معافی کے تحت ہزاروں قیدیوں کے ساتھ رہا کیے جانے والے سابق برطانوی سفیر اور امریکی سائنسدان بھی اپنےوطن واپس پہنچ گئے۔گزشتہ روز میانمار میں عام معافی کے تحت ہزاروں قیدیوں کے ساتھ رہا کیے جانے والے 4 غیر ملکیوں میں اقتصادی امور کے آسٹریلوی ماہر شان ٹرنل،سابق برطانوی سفیر وکی بومن، امریکی ماہر نباتات اور جاپانی صحافی تورو کوبوٹا بھی شامل ہیں۔میانمار کی سابق حکمران آنگ سان سوچی کے مشیر اور 58 سالہ آسٹریلوی ماہر معاشیات شان ٹرنل رہائی کے بعد آج ہی میلبرن پہنچے ہیں جنہیں میانمار میں جرنیلوں کے اقتدار کے بعدآنگ سان سوچی کے ساتھ سرکاری خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں