72

پہلی بار نجی بھارتی کمپنی کا اسپیس راکٹ کامیابی سے لانچ…

Spread the love

بھارت میں پہلی بار نجی کمپنی کا تیار کردہ اسپیس راکٹ کامیابی سے لانچ کیا گیا ہے۔وکرم ایس نامی اسپیس راکٹ ریاست آندھرا پردیش کے جزیرے Sriharikota سے مشن Prarambh کے نام سے لانچ کیا گیا۔اس لانچ کو بھارت کی جانب سے کمرشل اسپیس انڈسٹری کو تشکیل دینے کے لیے سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔545 کلوگرام وزنی راکٹ کو بھارتی کمپنی اسکائی روٹ نے تیار کیا جو فضا میں 89.5 کلومیٹر بلندی تک گیا۔راکٹ آواز سے 5 گنا تیز رفتاری سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 83 کلوگرام لوڈ 100 کلومیٹر بلندی تک لے جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں