61

پی ٹی آئی کی عدم اعتماد لانے کی دھمکی،چیئرمین سینیٹ کا مستعفی ہونے سے انکار…

Spread the love

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔چیئرمین سینیٹ سے تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ان سے اپنےعہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر زور دیا گیا اور انہیں پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ نہ دیاگیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔انہوں نے جواب دیا کہ مستعفی نہیں ہوں گا اور آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں