72

صدر علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی،ایجنڈا جلد اور شفاف انتخابات تھا:عمران خان

Spread the love

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیاہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے.ملاقات کا ایجنڈاجلد اور شفاف انتخابات تھا.مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے فائدے کیلئے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کررہی ہے جو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہوجائے گی.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر آباد حملے کے مرکزی ملزم کو 14 دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا.مجھے خدشہ ہے کہ ان 14 روز میں شواہد ضائع نہ ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں