58

توہین عدالت کیس:عمران خان کے جواب پر وزارت داخلہ نے شواہد سپریم کورٹ میں پیش کر دیے…

Spread the love

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے جواب پر جمع کرائے گئے شواہد پر چیئرمین تحریک انصاف کو جواب الجواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت وزارت داخلہ کے وکیل نے عمران خان کے جواب پر عدالت میں ویڈیوز اور دستاویزی شواہد جمع کرا دیے۔وزارت داخلہ کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے جواب میں وزارت داخلہ نے جواب داخل کیا ہےمتفرق جواب کے ساتھ یو ایس بی بھی جمع کروائی ہے.متفرق جواب کی کاپی عمران خان کے وکیل کو بھی فراہم کی ہے جس پر وکیل عمران خان سلمان اکرم راجہ نے اس پر کہا کہ مجھے یو ایس بی نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں