31

بھارتی پنجابی فلموں کی ہیما مالنی انتقال کرگئیں…

Spread the love

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانی جانے والی نامور اداکارہ دلجیت کور 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار نیرو باجوہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دلجیت کور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔نیرو باجوہ نے اداکارہ دلجیت کور کو انسپائریشن قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا۔خیال رہے کہ دلجیت کور کو بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانا جاتا تھا.انہوں نے داغ،پت جٹاں دے،روپ شکیناں دا،لاجو،ویری جٹ اور جگا ڈاکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں