46

الیکشن کمیشن کو 15 روز میں کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا حکم…

Spread the love

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں