55

عمران خان کے غیر ملکی سازش کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں تھی:امریکا

Spread the love

امریکا نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت کے خاتمے میں واشنگٹن کے کردار کے الزامات میں کبھی کوئی صداقت اور سچائی نہیں تھی۔امریکا نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈےکو پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات سے بظاہر پیچھے ہٹنے والے نئے مؤقف سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نیا نہیں ہے.میں صرف اتنا کہوں گا جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے کہ ایسا نہیں. ان الزامات میں کوئی سچائی اور صداقت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں