84

جذام کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے انسانی جلد اور اعضا کی افزائش کا انکشاف…

Spread the love

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے قدیم ترین مرض جذام کا شکار بنانے والے بیکٹیریا سے انسانی جلد یا اندرونی اعضا کی دوبارہ مرمت یا افزائش ہو سکتی ہے۔جذام جسے عام طور پر کوڑھ بھی کہا جاتا ہے اس متعدی مرض کا شمار دنیا کی قدیم ترین بیماریوں میں ہوتا ہے اور ایک زمانے میں اس مرض میں مبتلا افراد کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ایسے افراد کو سماج سے الگ کردیا جاتا تھا۔یہ مرض مائیکو بیکٹیریم لپرائے نامی بیکٹیریا یا جراثیم کی وجہ سے انسان کو شکار بناتا ہے اور اس میں مبتلا ہونے والے شخص کا جسم گلنا شروع ہو جاتا ہےاس میں پیپ پڑجاتی ہے اور بعض اوقات انسانی گوشت ٹوٹ ٹوٹ کر نیچے گرنے لگتا ہے اور مرض سے بدبو بھی آتی رہتی ہے۔اب ماہرین نے اس مرض کا شکار بنانے والے جراثیم یا بیکٹیریا پر تجربہ کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ بیکٹیریا انسانی جلد کی دوبارہ مرمت اور اعضا کی افزائش کرنے کا اہل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں