54

اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اختلافات احتساب اور عثمان بزدارکو نہ ہٹانے پر ہوئے:عمران خان

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کر رہی ہےتاکہ ایسا آرمی چیف لائے جو انہیں بچالے.آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ ہے.وہ دست و گریبان ہیں.اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے۔
زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے.ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی.اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے.دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں