59

کیا روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے اور بڑی تبدیلیوں کا وقت آن پہنچا ہے؟

Spread the love

عام طور پر ایسی تصویریں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں کہ کیمرہ آپ پر مرکوز ہو اور آپ رو رہے ہوں۔روہت شرما کی ایسی ہی ایک تصویر اس وقت سامنے آئی جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔روہت انڈین ٹیم کے وہ کپتان ہیں جنھوں نے اپنی بلے بازی سے وائٹ بال کرکٹ میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔
دنیا ان کو ہٹ مین کے نام سے جانتی ہے اور وہ آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان ہیں تاہم اس تصویر نے ناصرف ان کے ساتھی کھلاڑیوں بلکہ انڈین کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کو بھی غمزدہ کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں