52

وزیرآباد واقعہ:محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست قرار دیدیے…

Spread the love

محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر آباد واقعے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر وفاق کے تحفظات کو درست قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئرحکام کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست ہیں اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔محکمہ داخلہ پنجاب کےذرائع کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہیں.اگر اس میں انٹیلی جنس نمائندےشامل نہ ہوں تو یہ پنجاب کےافسران پرمشتمل کمیٹی کہلائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں