45

کیا آپ کو چپس کے پیکٹ ہمیشہ آدھے خالی ہونے کی وجہ معلوم ہے؟

Spread the love

اگر آپ چپس کھانا پسند کرتے ہیں تو جب بھی آپ پیکٹ کو کھولیں گےچپس کی مقدار ہمیشہ آدھی ہوگی۔یہ تجربہ کافی مایوس کن محسوس ہوتا ہے اور اکثر یہ خیال ذہن میں ابھرتا ہے کہ اتنے بڑے پیکٹ میں اتنے کم چپس بھرنے کی وجہ کیا ہے؟درحقیقت ایسا ایک خاص وجہ سے کیا جاتا ہے اور کمپنیوں کی جانب سے آپ کو دھوکا نہیں دیا جارہا ہوتا یا کم از کم ان کا تو یہی کہنا ہے۔آدھے خالی پیکٹ کے لیے سلیک فل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس کا مطلب کسی پراڈکٹ کو دانستہ طور پر خالی رکھنا ہےاس خالی جگہ کا مقصد بنیادی طور پر چپس کی زندگی کو بڑھانا اور فیکٹری سے آپ کے ہاتھ تک پہنچنے کے سفر کے دوران انہیں ٹکڑے ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں