73

ادب کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ بکر پرائز رواں برس سری لنکن ادیب کے نام…

Spread the love

ادب کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ بکر پرائز رواں برس سری لنکا کے ادیب شیہان کروناتیلاکا نے جیت لیا. سری لنکن ادیب کو ان کے ناول مالی المیدا کے سات چاند پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔سری لنکن ادیب کو لندن میں منعقدہ تقریب میں ملکہ کمیلا نے ایوارڈ دیا. جس کے ساتھ 50 ہزار پاؤنڈ کا نقد انعام بھی دیا گیا ہے۔مالی المیدا کے سات چاند شیہان کرونا تیلاکا کا سیاسی طنزیہ ناول ہے جو نوے کی دہائی میں سری لنکا کی طویل خانہ جنگی کے موضوع پر لکھا گیا ہے۔47 سالہ شیہان کرونا تیلاکا یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسرے سری لنکن ہیں. اس سے پہلے 1992 میں سری لنکن ادیب مائیکل اونداجے کو ان کی تصنیف دی انگلش پیشنٹ پر بکر پرائز دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں