67

عمران خان نے ٹیکسلا کے جلسے میں بھی قومی اداروں پر حملے کیے…

Spread the love

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیکسلا کے جلسے میں بھی قومی اداروں پر حملے کیے ہیں۔گزشتہ شام ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر آپ کے گھر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے کہ میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ چوکیدار کو معاف کر دیں گے؟ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کہیں کہ میں نیوٹرل ہوں تو قوم آپ کو معاف کر دے گی.قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو طاقتور حلقوں نے این آر او کا دلاسا دیا.اسحاق ڈار کو یہ دلاسا نہ دیا جاتا تو وہ کبھی واپس نہیں آ سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں