53

متاثرین میں بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟ وزیراعظم کا ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار…

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا اور ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنا تھا تاہم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افتتاح سے انکار کردیا۔وزیراعظم نے پوچھا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں.رضائیاں کہاں جارہی ہیں؟ بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟اس کی تفصیل کہاں ہے؟ وقت ضائع کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں