48

ٹرانسجینڈر ایکٹ خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ شریعت کورٹ کا جے یو آئی وکیل سے استفسار…

Spread the love

وفاقی شریعت کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور نےجمعیت علمائے اسلام کی درخواست پر ریمارکس دیے ہیں کہ قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے؟ پانچ سال بعد جے یو آئی کو ٹرانس جینڈر بل میں خامیاں یاد آئیں۔وفاقی شریعت عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے کی۔قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے استفسار کیاکہ آپ کی درخواست میں نیا کیا ہے؟ وکیل کامران مرتضی نے کہاکہ اپنی جماعت کی نمائندگی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں