57

شادی سے چند ہفتے قبل خودکشی کرنیوالی امریکی اینکر نے منگیترکے نام کیا پیغام چھوڑا؟

Spread the love

شادی سے چھ ہفتے قبل خودکشی کرنے والی امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے منگیتر کو ایک پیغام بھی بھیجا تھا۔امریکی نیوز اینکر کی اچانک خودکشی کی خبر نے عوامی حلقوں اور ان کے اہلخانہ کو حیرانی میں مبتلا کر دیا تھا تاہم نینا نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے منگیتر کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا تھا جس سے ان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلتا ہے۔نینا پیچکولکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل منگیتر کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا کہ اس کے باوجود کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا میں تم سے محبت کرتی ہوں. مجھے افسوس ہے کہ میں وہی کروں گی جو مجھے کرنا ہے.اب میں مزید درد برداشت نہیں کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں