60

عمران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر مریم کا رد عمل…

Spread the love

جج سے متعلق دھمکی آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کرنے کے فیصلے پر مریم نواز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر فیصلے سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان بھی جاری کیا۔مریم نے لکھا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے.سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے.درگزر ہوا ہے.یاد رہے کہ خاتون جج سے متعلق توہین آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں