53

آڈیو لیکس:مولانا فضل الرحمان کا جلد پی ڈی ایم اجلاس بلانے کا اعلان…

Spread the love

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے صدر اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ‎تقسیم اختیارات کے آئینی فارمولہ پہ عمل درآمد یقینی بنا کر قومی اداروں کی ساکھ کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ملک میں وزیراعظم ہاؤس اور عمران خان کی آڈیوز سامنے آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے.‎ہم قوم کو داخلی تقسیم کے آشوب سے نکال کر ملی وحدت کی‎ طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سیاسی و معاشی بحرانوں پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں