70

آسٹریلوی لیجنڈ کی ورلڈ T20الیون،شاہین آفریدی بھی پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل…

Spread the love

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بیٹر مارک وا نے آئی سی سی ویب سائٹ کے لیے پہلے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مارک وا کے پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔مارک وا نے پہلے نمبر پر بھارت کے جسپریت بھمرا،دوسرے پر شاہین آفریدی کو رکھا ہے جبکہ فہرست میں تیسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جوز بٹلر اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو رکھا ہے۔مارک وانے اپنے انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولر جسپریت بھمرا تینوں فارمیٹ کے شاندار بولر ہیں جبکہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ کے ایک بہت اچھے بولر ہیں وہ وکٹ لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں