45

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طبیعت خراب، ہنگامی طور پر اسپتال منتقل…

Spread the love

اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کو پیر کی شب اچانک طبیعت میں بے چینی محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر ایڈمٹ کرلیا گیا اور ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ واضع نہیں کہ دپیکا کو اصل میں تکلیف کیا ہوئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی پیدا ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں