62

وزارت خارجہ نے تسلیم کیا کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا،شیخ رشید

Spread the love

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہاکوپہنچ گیا ہے۔ پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ربر کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی تو خانہ جنگی کرائےگی۔لوگ سیلاب اور وبا سے مر رہے ہیں۔شہباز شریف 7 اسٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہےہیں۔وقت پرفیصلے نہ ہوئےتووقت کسی کاانتظار نہیں کرےگا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں