65

چلتی موٹرسائیکل سے پھینکی گئی نومولود بچی سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گئی…

Spread the love

صوبائی دارالحکومت میں انسانی لبادہ اوڑھے درندوں نے چلتی موٹرسائیکل سے نوزائیدہ بچی کو پھینک دیاجو سر پر چوٹ لگنے سے دو دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتے لڑتے بالآخر جانبر نہ ہو سکی۔ لاہور کے علاقے گورومانگٹ گلبرک میں نوزائیدہ بچی پھینکنے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں. جنہوں نے چلتی بائیک سے نوزائیدہ بچی کو زور سے پھینکا۔ طبی ذرائع کے مطابق سر پر لگی چوٹ بچی کی موت کی وجہ بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں